سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کِھلاتے ہیں، سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پلاتے ہیں
سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کِھلاتے ہیں،
سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پلاتے ہیں
پیارے پیارے اِسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ؟ا للہ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندے عِید کے روزِ سعید بھی نَفس کی پَیروی سے کِس قَدَر دُور رہتے ہیں ، یقینایقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَقبول بندے نَفسانی خواہِشات کی کچھ بھی پَرواہ نہیں کرتے اور ہرآن ا للہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاہی میں راضی رہتے ہیں اور
اُن کی یہ شان ہوتی ہے کہ اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خاطِر وہ لَذائذِ دُنْیوی سے مُجْتَنِب رہتے ہیں ۔ ایسے خوش بختوں کو خُصوصیَّت کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے پیارے حَبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کِھلاتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مدینے کے تاجور ، محبوبِ ربِّ اکبر عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنی اُمَّت کے حالات سے آج بھی باخَبر ہیں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے محبوب غُلام حضرتِ سَیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے حالات مُلاحَظہ فرمارہے تھے جبھی تو اپنے ایک غُلام کو حُکم فرما کر حضرت کوپیغام بھجوایا اوراپنے کرم سے کھانا کِھلایا ۔
سرکار ﷺکِھلاتے ہیں سرکارﷺپلاتے ہیں
سُلطان وگدا سب کو سرکار ﷺنبھاتے ہیں
روح کو بھی سجائیے
پیارے پیارے اِسلامی بھائیو!اِس میں کوئی شک نہیں کہ عِیدکے دِن غُسل کرنا ،نئے یا دُھلے ہوئے کپڑے پہننا اور عِطْرلگانا سُنَّت ہے۔یہ سُنتیں ہمارے ظاہِری بدن کی صفائی کیلئے ہیں۔لیکن ہمارے اِن صاف،اُجلے اور نئے کپڑوں اور نہائے ہوئے اور خُوشبو مَلے ہوئے جِسم کے ساتھ ساتھ ہماری روح بھی، ہم پر ہمارے ماں باپ سے بھی زيادہ مہربان خُدائے رَحْمٰن عَزَّوَجَلَّ کی مَحَبَّت و اِطاعت اورسرکارِ والا
تبار ، بِاِذنِ پروردگار دو جہاں کے مالِک ومختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اُلفت وسُنَّت سے خوب خوب سجی ہوئی ہونی چائيے۔
سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کِھلاتے ہیں، سرکار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پلاتے ہیں
Reviewed by WafaSoft
on
September 05, 2019
Rating:
No comments: